کرپشن کے خلاف علم جہاد بلند کررکھا :جاوید اختر محمود

کرپشن کے خلاف علم جہاد بلند کررکھا :جاوید اختر محمود

قومی تعمیر نو کے اداروں میں شفافیت لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے

ملتان (وقائع نگار خصوصی)کمشنر ملتان ڈویژن جاوید اختر محمود نے کہا ہے کہ سرکاری اداروں میں کرپشن کے خلاف علم جہاد بلند کررکھا ہے ۔میٹروپولیٹن کارپوریشن سمیت قومی تعمیر نو کے اداروں میں شفافیت لانے کیلئے جنگی بنیادوں پر کام جاری ہے ۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ رواں مالی سال کے اختتام پر ترقیاتی منصوبوں کو بروقت مکمل کرنے والے ٹھیکیداروں اور کمپنیوں کو ترجیحی بنیادوں پر ادائیگیوں کا سلسلہ جاری ہے ۔ترقی کے اس سفر میں رکاوٹ بننے والے سرکاری افسران کی شکایات موصول ہونے پر سخت ایکشن لیا جارہا ہے ۔کمشنر نے میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے ٹھیکیداروں کی جانب سے ادائیگیاں نہ ہونے کے الزامات پر میٹرو پولیٹن کارپوریشن کے حکام سے رپورٹ طلب کرلی ہے۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں