عوام کو ریلیف دیکر اللہ کی قربت حاصل کی جاسکتی :صلاح الدین

عوام کو ریلیف دیکر اللہ کی قربت حاصل کی جاسکتی :صلاح الدین

ملتان میں سیلانی ٹرسٹ کے آئی ٹی منصوبہ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے ،وفد سے گفتگو

ملتان (نیوز رپورٹر )ایوان تجارت و صنعت ملتان کے صدر خواجہ صلاح الدین نے کہا ہے کہ مخلوق خداسے پیار دکھ تکلیف میں اسے ریلیف دے کر اللہ کی قربت حاصل کی جاسکتی ہے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کی انسانیت کے لیے خدمات فراموش نہیں کی جا سکتیں ملتان میں سیلانی ٹرسٹ کے آئی ٹی منصوبہ کے لیے ہر ممکن مدد کریں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کراچی کے چیئرمین مولانہ بشیر فاروقی کی قیادت میں ملاقات کرنے والے سیلانی ٹرسٹ کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا وفد میں افضل چانڈیو ایڈوائزری چیئرمین،امین لاکھانی،رفیق سلیمان بورڈ ممبراور عمر نواز خان بابر شامل تھے جبکہ سینئر نائب صدر ایوان سید افتخار علی شاہ،سابق سینئر نائب صدر میاں راشد اقبال،ایگزیکٹو کمیٹی ممبر شیخ فیصل سعید،سیکرٹری جنرل ایوان محمد شفیق موجود تھے چیئرمین سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ مولانہ بشیر فاروقی نے سیلانی ٹرسٹ کے بارے میں تفصیلا آگاہ کیا صدر ایوان خواجہ صلاح الدین نے چیئرمین سیلانی ٹرسٹ کو ایوان کا نشان بھی پیش کیا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں