سیوریج لائن کی بندش ، واسا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی
مچھلی مارکیٹ سے دولت گیٹ اور حافظ جمال روڈ پر بندش دور کرنے کیلئے اقدامات شروع
ملتان (وقائع نگار خصوصی)ا فشار چوک مچھلی مارکیٹ سے دولت گیٹ چوک اور حافظ جمال روڈ پر 54 انچ سائز کی سیوریج لائن کی بری طرح بندش پر واسا میں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال کاتی مار روڈ، آغا پورہ، دہلی گیٹ، شریف پورہ اور حافظ جمال روڈ کے دونوں اطراف کے علاقوں میں نکاسی آب کے مسائل شدت اختیار کر جانے کی اطلاع ملتے ہی بدھ کی شام کو ہی موقع پر پہنچ گئے انہوں نے سیوریج نارتھ، سنٹرل ڈویژنوں اور ڈسپوزل اسٹیشن ڈویژن کے تمام افسران کو ٹیموں اور مشینری سمیت موقع پر طلب کر لیا اور بندش کو دور کرنے کیلئے بلا تعطل اقدامات شروع کر دئیے گئے شہری علاقوں میں نکاسی آب کی شکایت پر ڈپٹی کمشنر علی شہزاد اور اسسٹنٹ کمشنر سٹی خواجہ محمد عمیر نے افشار چوک کا دورہ کیا اس دوران منیجنگ ڈائریکٹر واسا ناصر اقبال نے بریفنگ دی بعد ازاں سیوریج نارتھ اور سنٹرل ڈویژن کی ٹیموں نے مشینری کے ہمراہ متبادل سیوریج لائن کو آپریشنل کرنے کے لیے شب بھر آپریشن جاری رکھا۔