وہاڑی:ڈی ایچ کیوہسپتال، لیڈی ڈاکٹرمریضوں کیلئے دردسربن گئی

وہاڑی:ڈی ایچ کیوہسپتال، لیڈی ڈاکٹرمریضوں کیلئے دردسربن گئی

مریضہ کو لگایاجانیوالا خون ضائع ، باز پرس پرمریضہ کو ہسپتال بدر کرنے کی دھمکیاں

وہاڑی(نمائندہ خصوصی)ڈی ایچ کیو ہسپتال گائنی وارڈ میں داخل مریضہ یاسمین کے لواحقین سفینہ اور شمائلہ نے احتجاج کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ دو روز قبل بہن یاسمین کو گائنی وارڈ میں لائے جہاں بچہ پیٹ میں فوت ہوجانے پر اس کا آپریشن کیا گیا، آپریشن سے پہلے لیڈی ڈاکٹر عائشہ رضوان نے ہم سے خون کی 4 بوتلیں طلب کیں اور پورا دن ہمیں دھمکایا کہ اگر خون نہ مہیا کیا تو مریضہ کا آپریشن نہیں ہوگا ،ہماری بہن کئی گھنٹے خون نہ ملنے کے باعث درد میں تڑپتی رہی ،بہت مشکل سے خون کا بندوبست کیا تو مریضہ کو خون لگایا ہی نہ گیا ،گزشتہ روز 3بوتلیں خون خراب ہوگیا،جسے ہم نے ضائع کردیا، خون خراب ہونے پر ڈاکٹر عائشہ سے شکایت کی تو الٹا وہ ہم پر برس پڑیں، اپنی دست راست وارڈ سرونٹ کبریٰ کے ذریعے ہماری مریضہ کو ہسپتال بدر کرنے کی دھمکیاں دی جانے لگیں، ڈاکٹر عائشہ نے ہمیں اپنے دفتر سے بھی نکال دیا ، متاثرین نے احتجاج کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ پنجاب،کمشنر ملتان اور ڈپٹی کمشنر وہاڑی سمیت دیگر حکام سے فوری نوٹس لے کر لیڈی ڈاکٹر کو گائنی وارڈ زسے فارغ کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں