ملتان ریجن :پٹرولنگ اہلکاروں کیلئے کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم

ملتان ریجن :پٹرولنگ اہلکاروں کیلئے کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم

شہباز شریف ہسپتال میں الگ کاؤنٹرقائم،ڈی ایس پی عبد الرحیم اور ڈاکٹر راؤ امجد نے افتتاح کیا

ملتان(نیوز رپورٹر) ترجمان پٹرولنگ پولیس ملتان ریجن کے مطابق ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پنجاب محمد اکرم نعیم بھروکا کے احکامات کی روشنی میں اور ہمانصیب ایس پی پٹرولنگ ملتان ریجن کی ہدایت پر پٹرولنگ پولیس کے اہلکاروں کی ویلفیئر اور صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی کے لیے ملتان ریجن کے تمام اضلاع میں کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر قائم کرکے فوکل پرسن مامور کردئیے گئے ہیں ملتان ڈسٹرکٹ میں پٹرولنگ افسران و ملازمین کو کورونا ویکسی نیشن لگانے کے لیے ڈاکٹر راؤ امجد علی میڈیکل سپرنٹنڈنٹ شہباز شریف ہسپتال کے خصوصی تعاون سے ایک علیحدہ کورونا ویکسی نیشن کاؤنٹر شہباز شریف ہسپتال میں قائم کیا گیا ہے ۔ڈی ایس پی پٹرولنگ عبد الرحیم خان اور ڈاکٹر راؤ امجد علی میڈیکل سپرنٹینڈنٹ آف شہباز شریف ہسپتال نے کرونا ویکسینیشن کیمپ کا افتتاح کیااور اہلکاروں کو ویکسی نیشن لگانے کے عمل کا آغاز کردیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں