نشتر ہسپتال میں غریب مریضوں کو ادویا ت کی قلت کا سامنا

نشتر ہسپتال میں غریب مریضوں کو ادویا ت کی قلت کا سامنا

مین سرجیکل اور میڈیکل وارڈ کے مریضوں سے باہر سے ادویات منگوائی جانے لگیں

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں غریب مریضوں کو ادویات کی قلت کا سامنا تفصیل کے مطابق نشتر ہسپتال میں ادویات کی کمی کے حوالے سے مسائل میں دن بدن اضافہ ہوتا جارہا ہے ، ہسپتال کے 9 سے زائد وارڈز میں بنیادی ادویات نایاب ہو چکی ہیں جس پر پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے ) ودیگر ڈاکٹرتنظیموں کی جانب سے بھی شدید تشویش کا اظہار کیا گیا ہے ۔ نشتر ہسپتال کے بیشتر وارڈز میں خون کو جمنے سے روکنے کیلئے ، ہڈیوں کی مضبوطی کیلئے اور دیگر اہم بیماریوں میں استعمال ہونے والے کئی انجکشنز نایاب ہو چکے ہیں جبکہ متعدد ادویات کی بھی کمی کا سامنا ہے ۔ دوسری جانب میڈیکل وارڈ اور سرجیکل وارڈ میں شوگر کے مریضوں کے لیے انسولین کے حصول مشکل ہو چکا ہے اکثر اوقات مریضوں کے لواحقین سے بازار سے ادویات منگوانی جاتی ہیں ، زیر علاج مریضوں اور انکے لواحقین کا کہنا تھا کہ سرکاری ہسپتالوں میں اگر ادویات نہیں ملیں گی تو پھر غریب عوام کہاں جائے ؟ مریضوں کے لواحقین نے مطالبہ کیا کہ فوری طور پر ادویات کی فراہمی ممکن بنائی جائے ۔ اس حوالے سے ایم ایس نشتر ہسپتال نے اے ایم ا یس فارمیسی سے رپورٹ طلب کر لی ہے اور ترجمان نشتر ہسپتال کے مطابق ادویات کی کمی کے مسئلے پر جلد قابو پا لیا جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں