ملتان میں متعدد یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی نایاب، شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

ملتان میں متعدد یوٹیلیٹی سٹورز سے آٹا، چینی اور گھی نایاب، شہری مہنگے داموں خریدنے پر مجبور

سستی چینی کی سپلائی محدود،دستیاب اشیا خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر ، آویزاں کی گئی لسٹ میں سے 42اشیا دستیاب ہی نہیں ،شہریوں کا نوٹس لینے کا مطالبہ

ملتان(سٹاف رپورٹر )ملتان میں یو ٹیلیٹی سٹورز پر آٹا ، چینی اور گھی نایا ب ہو گیا ،شہریوں کی اکثریت عا م مارکیٹ سے ہی مہنگے داموں اشیائے خورونوش خریدنے پر مجبوری ہو گئی تفصیل کے مطابق ملتان میں گزشتہ کئی روز سے یوٹیلیٹی سٹورز پر ا ٓٹا اور گھی دستیاب نہیں جبکہ سستی چینی کی سپلائی بھی محدود کر دی گئی ہے اور رہی سہی کسر دستیاب اشیائے خورونوش کی قیمتیں عام مارکیٹ کے برابر ہونے سے پوری ہو گئی ہے جس کا شہریوں نے حکومت سے نوٹس لے کر عوام کو حقیقی ریلیف فراہم کرنے کا مطالبہ کیا ہے ۔ تاہم اس حوالے سے یوٹیلیٹی سٹور کے حکام کا موقف ہے کہ گھی کی قیمتیں مسلسل بڑھنے سے مسائل آرہے ہیں تاہم چینی مخصوص اوقات میں دستیاب ہونے پر شہریوں کیلئے خریدنا مشکل ہو گیا ہے جس کا کوٹہ بڑھانے کیلئے وئیر ہاؤس کو درخواست بھجوادی ہے ۔دوسری جانب یوٹیلیٹی سٹورز پر چھیاسی مختلف اشیائے خورونوش کی لسٹیں آویزاں کی گئی ہیں جن میں سے بیالیس دستیاب ہی نہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں