وہاڑی :کورونا ویکسی نیشن،ڈی سی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

وہاڑی :کورونا ویکسی نیشن،ڈی سی کی زیر صدارت جائزہ اجلاس

سرکاری افسر وملازمین کی کورونا ویکسین 18جون تک مکمل کی جائے :مبین الہٰی

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا) ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی کی زیر صدارت کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس ہوا،جس میں کور ونا ویکسی نیشن کے حوالے سے کار کر دگی کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ،ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے اس موقع پر کہا کہ سرکاری افسر وملازمین کی کورونا ویکسین 18جون تک مکمل کی جائے ۔ 30جون تک ضلع وہاڑی میں ایک لاکھ 91ہزار لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کا اہداف مقرر کیا گیا ہے ، ایک لاکھ 25ہزار افراد کو ضلع وہاڑی میں کورونا ویکسین لگائی جا چکی ہے ، گزشتہ روز 4ہزار108افراد کو کورونا ویکسین لگائی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ کورونا ویکسی نیشن کے عمل کو مزید تیز کیا جائے ، کورونا سے بچنے کا واحد حل ویکسی نیشن ہی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں