کہروڑپکا:طالب علم پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ

کہروڑپکا:طالب علم پر  منشیات کا جھوٹا مقدمہ

طالب علم پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے رشوت نہ دینے پر نجی ٹارچر سیل میں 3 گھٹنے محبوس رکھا، 15کی کال پر تھانے منتقل کیا گیا

کہروڑپکا (نمائندہ دنیا )طالب علم پر منشیات کا جھوٹا مقدمہ درج کرکے رشوت نہ دینے پر نجی ٹارچر سیل میں 3 گھٹنے محبوس رکھا، 15کی کال پر تھانے منتقل کیا گیا ،حوالا ت میں موجودگی پراگلے روز شراب فروختگی کا جھوٹا مقدمہ درج کر دیا گیا ،تھرڈایئرکے متاثرہ طالبعلم آفاق نے اپنے والد کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہاکہ میرا مستقبل داغدار کردیا گیا،انکوائری کرائی جائے ، تھانہ سٹی کی سی سی ٹی وی فوٹیج سے دودھ کا دودھ پانی کا پانی ہو جائے گا ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں