وہاڑی :ٹائیفائیڈ بخار کی ویکسین ، صحافیوں کی خصو صی تربیت

وہاڑی :ٹائیفائیڈ بخار کی ویکسین ، صحافیوں کی خصو صی تربیت

14 سے 26جون تک ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسین مہم چلائی جائیگی:سی ای اوہیلتھ

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا) ڈسٹرکٹ ہیلتھ اتھارٹی کے زیر اہتمام ڈسٹرکٹ ہیلتھ ڈویلپمنٹ سٹر میں ٹائیفائیڈ بخار کی ویکسین سے متعلق صحافیوں کی خصو صی تربیت کروائی گئی،صحافیوں کو ٹائیفائیڈ بخار کی ویکسین کی افادیت و اہمیت بارے آگاہی دی گئی، سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اس موقع پرکہا کہ ضلع وہاڑی میں 14 سے 26جون 2021ء تک ٹائیفائیڈ کنجوگیٹ ویکسین مہم چلائی جائے گی، جس میں 9 ماہ سے 15 سال کے بچوں کو ٹائیفائیڈ سے بچاؤ کے لیے ویکسین لگائی جائے گی ،ضلع بھر سے ایک لاکھ 85 ہزار سے زائد بچوں کو حفاظتی ٹیکے لگائے جائیں گے ،ضلع بھر کی 12 شہری یونین کونسلز میں بچوں کو ٹیکہ جات لگائے جائیں گے جن کو ہم نے تین حصوں میں تقسیم کیا ہے ، اس میں تحصیل وہاڑی کی 4 ،تحصیل بورے والہ 6 اور تحصیل میلسی کی 2 یونین کونسلز شامل ہیں، ڈاکٹر انجم اقبال نے مزید کہا کہ ٹائیفائیڈ ایک موذی مرض ہے اس سے بچاؤ کے لیے اس مہم کو کامیاب بنانا ہوگا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں