کوٹ ادو:نوسر بازوں نے سادہ لوح سے 50لاکھ ہتھیا لیے
ملزموں نے محبوب کو نوٹ بنانیوالی جعلی مشین دیدی،ڈیڑھ کروڑ کی پولٹری فیڈچوری
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)نوسر بازوں نے جعلی کرنسی نوٹ بنانے کی مشین دیکرسادہ لوح سے 50لاکھ ہتھیا لیے ،پولٹری ڈیلر کا منیجر کروڑوں روپے کی فیڈز کے بیگ لیکر فرار ہوگیا،نامعلوم شہری کے گھر سے موٹر سائیکل چوری ہوگئی،اراضی تنازع پر 2 گروپوں میں تصادم،ایک دوسرے کے پیٹر انجن توڑ ڈالے ،پولیس نے تمام مقدمات درج کرلیے ،۔تفصیل کے مطابق نواحی علاقہ حاجی آباد میں سادہ لوح محبوب احمد راجپوت کو نوسر بازوں مٹھل عرف بوٹا کمبوہ نے اپنے دیگر ساتھیوں عارف مغل اور2نا معلوم کے ہمراہ اسے نوٹ بنانے والی جعلی مشین دیکر اس سے 50لاکھ روپے ہتھیا کر فرار ہوگئے ، پولٹری ڈیلر شہزادآرائیں کا منیجر جہانگیربلوچ اپنے بھائی کے ہمراہ فیڈکے 468بیگ مالیتی ایک کروڑ60لاکھ 38 ہزار روپے چوری کرکے لے گیا۔