ڈی پی اووہاڑی کاتھانہ کرم پورکی حدودکاسرپرائزوزٹ

ڈی پی اووہاڑی کاتھانہ کرم  پورکی حدودکاسرپرائزوزٹ

ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداﷲ نیازی نے گزشتہ رات تھانہ کرم پور کی حدود کا سرپرائز وزٹ کیا

کرم پور (نامہ نگار)ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وہاڑی امیر عبداﷲ نیازی نے گزشتہ رات تھانہ کرم پور کی حدود کا سرپرائز وزٹ کیا۔پولیس گشت کے امور اور پہرے کے انتظامات چیک کئے ۔ ڈی پی او وہاڑی نے گزشتہ رات تھانہ کرم پور پولیس گشت کی مانیٹرنگ کرنے کیلئے وائرلیس میسیج کے ذریعے معلومات حاصل کیں ، بعدازاں اس کی تصدیق کیلئے خودموقع پر پہنچ گئے ،لڈن کرم پور وڈ پر حسین چوک کے قریب ایس ایچ او فاروق رمضا ن پولیس نفری کے ہمراہ گشت پر موجود تھے ،جس پر انہوں نے اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے پولیس ٹیم کو شاباش دی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں