ملزموں کاخاتون کے گھرپردھاوا،بیٹی کواٹھانے کی کوشش
مزاحمت پرکپڑے پھاڑدیئے ،طلائی زیورات زبردستی اتارکرفرارہوگئے
کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار) پیسوں کے بدلے برائی پر آمادہ کرنے والے ملزموں نے خاتون کے انکاراپراس کے گھر پردھاوا بول دیا،بیٹی کو زبردستی اٹھانے کی کوشش کی،مزاحمت پر کپڑے پھاڑ دیئے ،کانوں اورناک سے طلائی زیورات زبردستی اتار کر فرار ہوگئے ،دوبار15پر کال کرنے کے باوجود پولیس موقع پر نہ پہنچی،عدالت کے حکم پر مقدمہ درج کرلیا گیا، نواحی چک نمبر510ٹی ڈی اے میں ملک رمضان وینس کی بیوی( ش۔ن) کو علاقہ کا ظفر اقبال پیسوں کے بدلے برائی پر آمادہ کرتا تھا ، خاتون نے اپنے خاوند رمضان وینس کو بتادیاتو رمضان نے ظفر اقبال کو برا بھلا کہا،گزشتہ روز شمائلہ نورین اپنی بیٹی انیسہ کے ہمراہ گھرپر موجود تھی کہ ظفر اقبال اپنے دیگر ساتھیوں اشرف،ارشد،ساجد اورمبشر کے ہمراہ گھرمیں داخل ہوگیا اور( ش۔ن) کی بیٹی انیسہ کو اٹھانے کی کوشش کی،مزاحمت پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا اورزبردستی زیورات اتار لئے تھے ۔