خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام دوسرے ہفتے کی سرگرمیاں جاری

خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام دوسرے ہفتے کی سرگرمیاں جاری

ضلعی انتظامیہ سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی و دیگر امور کی کٹری نگرانی کر رہی ،ڈپٹی کمشنر

لودھراں (ڈسٹرکٹ رپورٹر) وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر ضلع بھر میں \'\' خدمت آپکی دہلیز پر\'\'پروگرام کے دوسرے ہفتے کی سرگرمیاں جاری ہیں۔ ضلعی انتظامیہ سیوریج لائنوں کی صفائی ستھرائی و دیگر امور کی کٹری نگرانی کر رہی ہے ۔ یہ بات ڈپٹی کمشنر نے گزشتہ روز لودھراں شہر کے مختلف مقامات پرخدمت آپکی دہلیز پر\'\' پروگرام کے تحت جاری سرگرمیوں کا جائزہ لیتے ہوئے کہی۔ ڈپٹی کمشنر عمران قریشی نے کہاکہ میونسپل ادارے تمام تحصیلوں میں نالوں، سیوریج لائنوں کی صفائی و اصلاح اور پارکس سمیت دیگر عوامی مقامات پر نکاسی آب کے لئے موجودہ انتظامات کو مزید بہتر بنارہے ہیں۔ انہوں نے بتایاکہ \" خدمت آپ کی دہلیز پر\" پروگرام کے پہلے مرحلہ میں ہفتہ صفائی کے دوران مکمل کئے گئے صفائی آپریشن کے بارے میں عوامی حلقوں نے اطمینان کا اظہار کیا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں