وہاڑی :ہوٹلوں،کچنز میں صفائی کے ناقص انتظامات

وہاڑی :ہوٹلوں،کچنز میں صفائی کے ناقص انتظامات

کھانوں کومزیداربنانے کیلئے مضر صحت مصالحہ جات کا استعمال عام،شہری بیمار

وہاڑی (خبر نگار،نمائندہ خصوصی،نمائندہ دنیا) شہراورگردونواح میں چھوٹے بڑے ہوٹلوں اوران کے کچنزمیں صفائی کے ناقص انتظامات،کھانوں کومزیداربنانے کیلئے مضر صحت مصالحہ جات کا استعمال عام،مضرصحت کھانوں کے استعمال سے شہری بیماریوں کاشکارہونے لگے ،شہریوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کامطالبہ کردیا۔ تفصیلات کے مطابق شہر اورگردونواح کے چھوٹے بڑے ہوٹلوں خصوصا ً کچنز میں صفائی کے انتہائی ناقص انتظامات دیکھنے میں آرہے ہیں ،اس کے علاوہ ان ہوٹلوں پر غیرمعیاری سبزیوں اوردالوں کاسالن بناکرفروخت کیاجاتا ہے ، غیرمعیاری سبزیوں اوردالوں کے کھانوں کوچٹ پٹااورمزیداربنانے کیلئے انتہائی مضرصحت مصالحہ جات اورگھی کااستعمال کیاجارہاہے ، جبکہ سب کچھ دیکھتے ہوئے بھی پنجاب فورڈاتھارٹی سمیت متعلقہ حکام نے مسلسل خاموشی اختیار کررکھی ہے ، جس پرشہریوں نے اعلیٰ حکام سے ہوٹلوں کی سخت چیکنگ ،مضرصحت کھانے اورمصالحہ جات پرپابندی کامطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں