کہروڑپکا:5 بچوں کی ماں 5 سالہ بیٹی سمیت اغوا

کہروڑپکا:5 بچوں کی  ماں 5 سالہ بیٹی سمیت اغوا

5 بچوں کی ماں کو 4 ملزموں نے 5 سالہ بیٹی سمیت اغوا کر لیا ،نواحی علاقہ بستی اللہ والی کے رہائشی رفیق نے پولیس تھانہ صدر کو بیان دیا

کہروڑپکا(نمائندہ دنیا )5 بچوں کی ماں کو 4 ملزموں نے 5 سالہ بیٹی سمیت اغوا کر لیا ،نواحی علاقہ بستی اللہ والی کے رہائشی رفیق نے پولیس تھانہ صدر کو بیان دیاکہ اس کی شادی (ر) سے 14 سال قبل ہو ئی، اس کے 5 بچے بھی ہیں ،گزشتہ دنوں ملزم مقبول،امجد،فیاض اور نامعلوم نے اس کی بیوی (ر) کو 5 سالہ بیٹی فضا بی بی سمیت اغوا کر لیا ،ملزم گھر سے زیورات،نقدی بھی لے گئے ، پو لیس نے مقد مہ درج کر کے کارروائی شروع کردی ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں