وہاڑی:تھانہ ٹھینگی کے سابق تفتیشی افسرپررشوت وصولی کاالزام
تھانہ ٹھینگی کے سابق تفتیشی افسر پر دکاندار کے خلاف بے بنیاد مقدمہ درج کرنے اور مبینہ طور پر پیسے وصول کرنے کا الزام ہے
وہاڑی (خبر نگار) محمد افضل نے ڈائریکٹر اینٹی کرپشن کو درخواست میں موقف اختیار کیا کہ سابق ٹی ایس آئی راشد ندیم نے موبائل قسط پر نہ دینے کی رنجش پر ساتھیوں کے ہمراہ میرے بھائی اکمل کو دکان سے اٹھایا ، پیسے اور موبائل بھی اٹھا لیے ، معلوم ہونے پرمیں تھانے گیا تو مجھ سے 2لاکھ روپے رشوت کامطالبہ کیا،1 لاکھ روپے دینے پر بھائی کے خلاف منشیات کا مقدمہ درج کردیا ، متاثرین نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے ۔