ملتان کی ثقافت ، فن کو زندہ رکھنے کیلئے منصوبہ بندی شروع
قدیم فن اور ڈرائنگ آرٹ سے وابستہ ہنرمندوں کی فہرستیں تیار کی جائیں ،ڈپٹی کمشنر نے والڈ سٹی منصوبے کیلئے پلان تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا
ملتان(کورٹ رپورٹر))قدیم شہر ملتان کی دم توڑتی ثقافت اور فن کو زندہ رکھنے کے لئے منصوبہ بندی شروع کر دی گئی ہے اور ڈپٹی کمشنر ملتان علی شہزاد نے والڈ سٹی منصوبے کیلئے پلان تیار کرنے کا ٹاسک دے دیا ۔ والڈ سٹی منصوبے بارے اجلاس میں انہوں نے کہا کہ پلان کی تیاری بارے زبانی جمع خرچ سے کام نہیں چلے گا، اس حوالے سے عملی اقدامات کئے جائیں،قدیم فن اور ڈرائنگ آرٹ سے وابستہ ہنرمندوں کی فہرستیں تیار کی جائیں اور انہیں شناخت دلانے اور ان کی پراڈکٹ کی مارکیٹنگ کے لئے ای کامرس کا منصوبہ بنایا جائے اور اس آرٹ کو زندہ رکھنے کے لئے بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی کے ماہرین سے مدد لی جائے ۔علی شہزاد نے کہا کہ دم توڑتے فن کو ڈاکومنٹ کیا جائے اور مینول تیار کیا جائے ۔ منصوبے کے لئے پروفیشنلز پر مشتمل میڈیا ٹیم تیار کی جائے اورملتان کی ثقافت کو اجاگر کرنے کے لئے ویب سائٹ تیار کی جائے ۔