محکمہ صحت سے کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی فہرست طلب ، روزانہ شیڈول تیار کرنیکی ہدایت

محکمہ صحت سے کورونا ویکسی نیشن ٹیموں کی فہرست طلب ، روزانہ شیڈول تیار کرنیکی ہدایت

تمام سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن یقینی بنائی جائے ،تساہل برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی ہو گی ،صنعتی ورکرزکی ویکسی نیشن کیلئے مالکان سے رابطہ کیا جائے ،ڈپٹی کمشنرعلی شہزاد

ملتان( نیوز رپورٹر)کورونا ویکسی نیشن بارے حکومت پنجاب کے دئیے گئے ٹارگٹ کو حاصل کرنے کیلئے انتظامیہ سرگرم ہے ۔ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے ضلعی انتظامیہ اور محکمہ صحت کے افسران کے اجلاس میں محکمہ صحت سے کورنا ویکسی نیشن ٹیموں کی فہرست طلب کرلی اور تمام ویکسی نیشن ٹیموں کو روزانہ کا شیڈول تیار کرنیکی ہدایت کی ہے ۔انہوں نے کہا کہ تمام سرکاری ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے ،جس ڈیپارٹمنٹ کے ملازمین کی ویکسی نیشن نہیں ہوگی،اس کا ذمہ دار متعلقہ افسر ہو گا اور ملازمین کی ویکسی نیشن میں تساہل برتنے والے افسران کیخلاف کارروائی کی جائیگی،علی شہزاد نے کہا کہ پولیس ڈیپارٹمنٹ اور جیل خانہ جات کے تمام ملازمین کی ویکسی نیشن کو یقینی بنایا جائے ،بڑے صنعتی اداروں کے ورکرز کی ویکسی نیشن کیلئے مالکان سے رابطہ کیا جائے اور مہم کامیاب بنانے کیلئے منتخب عوامی نمائندوں اور علمائے کرام کی مدد لی جائے اور دینی مداراس میں زیر تعلیم طلبا کی ویکسی نیشن کی جائے ۔ شہری ویکسی نیشن بارے گمراہ کن افوا ہوں پر کان نہ دھریں،ویکسین ڈرگ ریگولیٹر اتھارٹی اور عالمی ادارہ صحت سے منظور شدہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں