میلسی:پائپ پھٹنے پر2ماہ سے واٹر سپلائی بند، شہریوں کااحتجاج

میلسی:پائپ پھٹنے پر2ماہ سے واٹر سپلائی بند، شہریوں کااحتجاج

شدید گرمی میں پینے کے پانی کابحران ،انتظامیہ سپلائی بحال کرائے :مظاہرین

میلسی(نمائندہ دنیا )پائپ پھٹنے پر واٹر سپلائی بند، شہر کاوسیع علاقہ 2ماہ سے پینے کے پانی سے محروم ہو گیا، شہری سراپا احتجاج بن گئے ، انہوں نے اعلیٰ حکام سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔ شہریوں کامران حیدر شاہ، محمداکرم،شاہد، اﷲ ڈیوایا ، اشرف، محمداقبال، اکمل، رشید احمد،مظہر اور ناصر نے دیگر اہل محلہ کے ہمراہ احتجاج کرتے ہو ئے بتایاکہ کچھ عر صہ قبل مترو روڈ سے نامعلوم ٹرا لر گزرنے پر واٹر سپلائی کانصب پائپ پھٹ گیا،جس کی وجہ سے محلہ دین پورہ شرقی غربی، محلہ رسولپورہ اور مترو روڈ کے ملحقہ رہائشی علاقوں میں پینے والے پانی کی سپلائی بند ہو گئی، میونسپل کمیٹی کے عملہ نے تین چار فٹ پائپ ڈالنے کی بجا ئے اس میں لکڑی کا گٹکا ٹھونک دیا، دو ماہ سے زائد عرصہ گزر چکا ہے لیکن ان علاقوں کی واٹر سپلائی بحال نہیں کی جا سکی۔ مظاہرین نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی سی وہاڑی اور کمشنر ملتان سے مطالبہ کیا ہے کہ شدید گرمی کے موسم میں شہری پینے کے پانی کی بوند بوندکوترس گئے ، فی الفور پائپ لائن مرمت کرکے پانی کی سپلائی بحال کی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں