اعلیٰ پولیس افسران کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کرونگی:اے ایس پی کبیر والا

اعلیٰ پولیس افسران کی توقعات پر پورا اترنے  کی کوشش کرونگی:اے ایس پی کبیر والا

ریجنل پولیس آفیسر سید خرم علی سے اے ایس پی کبیر والا سدرہ خان نے ملاقات کی

ملتان(کرائم رپورٹر)اس موقع پر آر پی او کا کہنا تھا کہ ملتان ریجن میں خواتین پولیس آ فیسر کی تعیناتی ان کی قابلیت کا منہ بولتا ثبوت ہے سرکل کبیر والا جیسی بڑی تحصیل میں تعیناتی ان کے لیے ایک چیلنج سے کم نہیں ہے مجھے امید ہے کہ وہ ایک کرائم فائٹر پولیس آ فیسر ثابت ہوں گی۔ اس موقع پر سدرہ خان کا کہنا تھا کہ اپنے اعلیٰ پولیس افسران کی توقعات پر پورا اترنے کی کوشش کروں گی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں