عوام دوست بجٹ کی تمام شعبوں میں تعریف کی گئی :پی ٹی آئی
بلاول بھٹو اینڈ پارٹی سربراہان جنوبی پنجاب پر تنقید سے پہلے اپنے صوبے پر نظر دوڑائیںطاہر اقبال چودھری،ظہور کھرل،جہانزیب خان ، نور خان بھابھہاور طاہر انور کا اظہار خیال
وہاڑی(نمائندہ خصوصی)پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ایم این اے طاہر اقبال چودھری،ایم پی ایز رائے ظہور کھرل،جہانزیب خان کھچی،جنوبی پنجاب کے صدر نور خان بھابھہ،سینئر نائب صدر طاہر انور واہلہ نے پاکستان کی تاریخ کا مثالی اور عوام دوست بجٹ پیش کرنے پر وزیراعظم پاکستان عمران خان،وزیر خزانہ شوکت ترین اور ان کی پوری ٹیم کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایک طرف پاکستان کے تمام شعبوں سے تعلق رکھنے والے عوام معیشت کے ماہرین،تاجر، ٹیکسٹائل کے شعبہ سے تعلق رکھنے والے غرض کہ سب نے اس بجٹ کی تعریف کی ہے صرف دو سیاستدان اور ان کے حواری ہی ایسے ہیں جن کو اس بجٹ کی کوئی اچھائی نظر نہیں آرہی نوازشریف اینڈ برادر کو گریبان میں جھانک کر دیکھنا چاہیے کہ آپ نے جب تیس سال بعد اس ملک کی جان چھوڑی تھی تو کیا دے کر گئے تھے بلاول بھٹو اینڈ پارٹی سربراہان جنوبی پنجاب پر تنقید سے پہلے اپنے صوبے پر نظر دوڑائیں جس کو انہوں نے انسانوں کو رہنے کے قابل نہیں چھوڑا تو یہ سیاست کا نام لینے کی بجائے عوام سے اپنی کی گئی زیادتیوں کی معافی مانگ کر گھر بیٹھ جائیں مضحکہ خیز بات یہ ہے کہ تنقید کرنے والوں نے بجٹ پورا پڑھا ہی نہیں پہلی اپوزیشن ہے جس نے 2 ماہ قبل ہی طے کرلیا تھا کہ کتنا بھی اچھا بجٹ ہو ہم نے مخالفت کرنی ہی کرنی ہے حالانکہ حکومت نے انہیں مل بیٹھ کر ملکی عوام کے مفاد میں بہتریں بجٹ پیش کرنے کی دعوت بھی دی تھی لیکن انہوں نے تسلیم نہ کی کیونکہ ایسا کرنے سے مخالفت کا موقع ہاتھ سے نکل جانا تھا۔