وہاڑی:سی ای او ہیلتھ کا آر ایچ سی گڑھا موڑ کا دورہ

وہاڑی:سی ای او ہیلتھ کا  آر ایچ سی گڑھا موڑ کا دورہ

سی ای او ہیلتھ ڈاکٹر انجم اقبال نے اچانک آر ایچ سی گڑھا موڑ کا دورہ کیا

وہاڑی(نمائندہ خصوصی) جس کے دوران انہوں نے سٹاف کی حاضری،ریکارڈ روم سمیت سنٹر میں صفائی ستھرائی کا جائزہ لیا اور ڈاکٹرز و عملہ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا، اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ حکومتی ہدایات کے مطابق عوام کو صحت کی بنیادی سہولیات فراہم کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جارہے ہیں، تمام ہسپتالوں اور مراکز صحت پر ڈاکٹرز و عملہ کی کمی پوری کردی گئی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں