والدین کی خدمت کریں ان کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں :حامد سعید کاظمی ،پیر اشفاق

والدین کی خدمت کریں ان  کیساتھ حسن سلوک سے پیش آئیں  :حامد سعید کاظمی ،پیر اشفاق

سیاسی و سماجی رہنماء ملک جاوید لنگانہ کی والدہ اور سابق چیئرمین عشر زکوۃ کمیٹی ملک عمر دراز لنگاہ کی چچی کی رسم قل خوانی سے خطاب کرتے ہوئے سابق وفاقی وزیر سید حامد سعید کاظمی اور پیر اشفاق شاہ نے کہا ہے کہ والدین کی خدمت کریں

ملتان(خبرنگارخصوصی)اور ان کے ساتھ اچھے حسن سلوک سے پیش آئیں اور ان کی بزرگی کی عمر میں ان کے ساتھ نرمی سے پیش آئیں کیونکہ والدین جیسی نعمت دنیا میں کہیں نہیں اور اللہ پاک بھی اس شخص سے ناراض ہوجاتے ہیں جو اپنے والدین کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش نہیں آتا۔اس موقع پر سابق وفاقی وزیر حاجی سکندر حیات بوسن،حاجی لیاقت بوسن، حسنین بوسن،قادر نواز سانگی، ثاقب مہے ، ملک نذر محمد بھٹی، غلام عباس مہے ، ملک ذوالفقار وینس، ملک سرفراز کھور،ملک رضوان ہانس، ملک مظفر اٹھنگل، ملک اسلم لنگانہ، حافظ ہاشم لنگانہ، ملک عباس لنگانہ، حاجی یاسین لنگانہ، ملک پہلوان لنگانہ، عمر سومرا، شہباز وینس، دانیال راج، رانا شہزاد، لیاقت میتلا، چن شاہ، سلمان بچہ نے شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں