2 ہزار سرکاری سکول بنانے کیلئے 800 ملین کے فنڈز درکار

2 ہزار سرکاری سکول بنانے کیلئے 800 ملین کے فنڈز درکار

منصوبہ کے تحت بڑے اضلاع میں 100سکول کرایہ کی بلڈنگ میں جبکہ سکولوں کیساتھ 10اضلاع میں ایجوکیشن کمپلیکس بھی بنائے جائینگے

ملتان(خصوصی رپورٹر)محکمہ سکولز نے نئے مالی سال2021-22 میں کرایہ کی عمارتوں میں 2000 سرکاری سکول بنانے کیلئے 800ملین روپے کے فنڈز مانگ لئے ، مذکورہ فنڈز سے لاہور میں سکول بنانے کیلئے کرایہ پر 100 عمارتیں لی جائیں گی اس منصوبہ کیلئے سکول ایجوکیشن نے کرایہ کی عمارتوں میں 2000 سرکاری سکول بنانے کیلئے 8 سو ملین روپے کے فنڈز مانگے ہیں۔ اس منصوبہ کے تحت بڑے اضلاع میں 100 سکول کرایہ کی بلڈنگ میں بنائے جائیں گے ۔سکولوں کے ساتھ 10 اضلاع میں ایجوکیشن کمپلیکس بھی بنائے جائیں گے ۔ایجوکیشن کمپلیکس بنانے کیلئے 4 سو ملین روپے کا بجٹ مختص کرنے کیلئے سمری ارسال کر دی گئی ہے جبکہ سکولوں میں ایڈیشنل کلاس رومز بنانے کیلئے 17 سو ملین مانگے گئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں