بجلی کے تار ٹوٹ کرگرگئے ،نوجوان زد میں آکر جاں بحق

بجلی کے تار ٹوٹ کرگرگئے ،نوجوان زد میں آکر جاں بحق

واقعہ خان گڑھ کے قریب بستی جلال آباد میں پیش آیا،رمضان جان سے چلا گیا

مظفرگڑھ(سٹی رپورٹر)بستی جلال آباد میں بجلی کی تاروں کے ٹوٹ کر گرنے سے سڑک پر پیدل جاتا ہوا نوجوان زد میں آکر جاں بحق ہوگیا۔ بتا یاگیاہے کہ خان گڑھ کے قریب بستی جلال آباد کے علی پور روڈ سے گزرتی ہوئی بجلی کی تاریں ٹکرانے سے سپارکنگ ہوئی اور تاریں ٹوٹ کر زمین پر گر گئی ،اس دوران سڑک پر پیدل چلتا ہواجونوجوان محمد رمضان تاروں کی زد میں آگیا اور کرنٹ لگنے سے جاں بحق ہوگیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں