دوکوٹہ :2پولیس چوکیوں کے درمیان ڈاکوؤں کی لوٹ مار

دوکوٹہ :2پولیس چوکیوں کے درمیان ڈاکوؤں کی لوٹ مار

وہاڑی میں ڈکیتی کی وارداتیں پھر سے شروع ہوگئیں ،ڈاکوؤں گھرمیں گھس گئے

وہاڑی ،دوکوٹہ (نمائندہ خصوصی ،نامہ نگار) وہاڑی شہر اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتیں ایک مرتبہ پھر سے شروع ہوگئیں جبکہ دو کوٹہ پولیس کی دو چوکیوں کے درمیان ڈکیتی کی واردات میں چار مسلح ڈاکو ملازم کو باندھ کر اسلحہ کے زور پر آڑھت سے سیف الماری، ایل سی ڈی اور دیگر سامان اٹھا کر لے گئے ۔بتایاگیاہے کہ وہاڑی کے تھانہ دانیوال کی حدود ڈی بلاک میں 2ڈاکو نور نامی خاتون کے گھرگھس گئے اور 35ہزار روپے اور سونا لوٹ کر فرار ہوگء۔دوسری طرف دوکوٹہ میں میلسی روڈ پر وقاص شاہ کی آڑھت پرملازم محمد سیف سویا ہوا تھا کہ 4 ڈاکوؤں نے اس کو اسلحہ کے زور پر اٹھا کر باندھ دیا اور سیف الماری ایل سی ڈی سمیت دیگر سامان اٹھا کر لے گء،جائے وقوع پنجاب پولیس چوکی اور پٹرولنگ چوکی کے درمیان میں ہے اوردونوں کا فاصلہ صرف آدھ کلومیٹر ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں