بجلی کنکشنوں میں شدید تاخیر کا معاملہ سٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا

بجلی کنکشنوں میں شدید تاخیر کا معاملہ سٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا

معاملہ چیئرمین پیپکو کو ریفر کردیا گیا ، وضاحت طلب ،شکایات دور کرنیکی ہدایت

ملتان (خصوصی رپورٹر)میپکو انتظامیہ کی طرف سے نئے بجلی کنکشنوں میں شدید تاخیر کا معاملہ وزیر اعظم سٹیزن پورٹل تک پہنچ گیا۔ چیئرمین پیپکو سے وضاحت طلب’ معاملہ دیکھنے کی ہدایت کردی گئی۔ بتایا گیا ہے کہ مختلف درخواست گزاروں نے وزیر اعظم سٹیزن پورٹل پر شکایت کی ہے کہ میپکو انتظامیہ کی طرف سے بجلی کے نئے کنکشن لگانے میں کئی کئی ماہ کی تاخیر کی جا رہی ہے جو نیپراپالیسی کی خلاف ورزی ہے ’ اس صورتحال کا نوٹس لیاجائے ’عرصہ دراز سے یہ پریکٹس جاری ہے جس کے باعث سائلین اذیت میں مبتلا ہیں جس پر یہ معاملہ چیئرمین پیپکو کو ریفر کردیا گیا ہے اور ان سے اس سلسلے میں وضاحت طلب کرتے ہوئے سائلین کی شکایات دور کرنے کی ہدایت کی گئی ہے ۔ اس سلسلے میں سائلین کو وزیر اعظم سٹیزن پورٹل کی جانب سے جوابی میسج بھی موصول ہوگئے ہیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں