پستہ قد ایک بھائی اور 3بہنیں غارنما گھر میں مقیم

پستہ قد ایک بھائی اور 3بہنیں غارنما گھر میں مقیم

کھانا پینا اہل علاقہ دیتے ہیں ،اپنا گھر بنانے کیلئے ہماری مدد کی جائے :والد

سکندرآباد(نامہ نگار)شجاع آباد کے موضع سومن میں 4پستہ قد بہن بھائی اپنا گھر نہ ہونے کی وجہ سے غارنما گھر میں غربت کے عالم میں زندگی گزارنے پر مجبور ہیں ،اہل علاقہ امداد کے نام پر ان کو کھانے پینے کا سامان دے جاتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق شجاع آباد کے علاقے موضع سومن میں ایک پستہ قد فیملی عرصہ دراز سے غار نما گھر میں غربت کی زندگی گزار رہی ہے ۔مصطفی کے چاروں بچے ایک بیٹا اور تین بیٹیاں 15سے 30سال کی عمر کے ہیں اور پیدائش سے ہی پستہ قد ہیں ،سب سے بڑا بیٹا حضور بخش 25،بیٹی پروین 22،ساجدہ 21اورنسیم 15سال کی ہے لیکن قد سے یہ بچے نظر آتے ہیں ۔بچوں کے والد مصطفی نے میڈیا کو بتایاکہ وہ ان پستہ قد بچوں سے کوئی بھی شادی کرنے کے لئے تیارنہیں ہوتا ،ہماری حکومت اور مخیر حضرات سے مدد کی اپیل کی ہے تاکہ ہم اپنا گھر بناسکیں اورعام لوگوں کی طرح زندگی گزاریں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں