خانیوال میں یونیورسٹی کے جلد قیام کی خوشخبری آگئی

خانیوال میں یونیورسٹی کے جلد قیام کی خوشخبری آگئی

تعمیروترقی کے لیے میڈیاکا بنیادی کردارہے :سیدحسین جہانیاں گردیزی خانیوال میں پریس کلب کے عہدیداران کو منتخب ہونے پر مبارکباد دینے پر گفتگو

خانیوال (ڈسٹرکٹ رپورٹر،نامہ نگار)صوبائی وزیر زراعت سید حسین جہانیاں گردیزی نے خانیوال میں تعلیم کی اعلیٰ سہولتوں کی فراہمی کویقینی بنانے کیلئے یونیورسٹی کاجلد قیام کی خوشخبری سنادی ان کاکہناتھاکہ اس حوالے سے جلد پیشرفت ہوگی ۔ڈسٹرکٹ پریس کلب خانیوال کے دورے کے موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ ملک وقوم کی تعمیروترقی کے لیے میڈیاکا بنیادی کردارہے ،پنجاب حکومت صحافیوں کو درپیش مسائل حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروے کار لارہی ہے ۔ان کاکہناتھاکہ صوبائی حکومت زراعت کی ترقی اورکسانوں کو زیادہ سے زیادہ سہولیات ومراعات دینے کیلئے بھی بھرپور اقدامات کررہی ہے ۔پنجاب حکومت مثالی بجٹ کے ذریعے صوبہ بھر کے تمام اضلاع میں تعلیم وصحت کی بنیادی سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنانے کے لیے عملی اقدام اٹھارہی ہے ۔ انہوں نے پریس کلب کے نومنتخب صدر ساجدپرویز،جنرل سیکرٹری رانا محمدسلیم خاں اوردیگر عہدیداروں کومنتخب ہونے پر نیک تمناؤں کااظہارکیا اورپریس کلب کی تعمیروترقی اورصحافیوں کو درپیش مسائل کے حل کیلئے اپنے مکمل تعاون کایقین دلایا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں