علامہ عبدالخبیر آزادکے ماموں سسر آفتاب خان انتقال کرگئے
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی وخطیب شاہی مسجد لاہور علامہ سید عبدالخبیر آزادکے ماموں سسر،بابو خان مرحوم کے بڑے صاحبزادے ،سپورٹس آفیسر کبیروالا سردار احمد خان ،سابق کپتان کبیروالا بیڈمنٹن کلب جمیل احمد خان کے بڑے بھائی اورانجمن حقوق شہریان کبیروالا کے بانی وصدر آفتاب احمد خان مختصر علالت کے باعث رضا ئے الٰہی انتقال کرگئے
کبیروالا(سٹی رپورٹر)مرحوم کی نمازجنازہ دینی درسگاہ دارالعلوم عیدگاہ میں ادا کی گئی ، سید عبدالخبیرآزادنے نمازجنازہ پڑھائی۔ بعدازاں مرحوم کو ان کے آبائی قبرستان میں سپردخاک کردیا گیا۔