سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا اور زخمی انصاف سے محروم:اظہر سعیدی

سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہدا اور زخمی انصاف سے محروم:اظہر سعیدی

17 جون کو ملتان میں عوامی تحریک کے احتجاج میں علما کرام بھر پور شرکت کرینگے

ملتان(خبرنگارخصوصی)منہاج القرآن علماء کونسل ضلع ملتان کے صدعلامہ امیراظہر سعیدی نے کہا ہے کہ سانحہ ماڈل ٹاؤن پوری قوم کی آنکھوں کے سامنے برپا ہوا مگر سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء اورزخمی سات سال گزرنے کے بعد بھی انصاف سے محروم کیوں ہیں؟پاکستان کی عدالتوں میں انصاف کی جنگ لڑرہے ہیں اورکسی صورت انصاف اور قصاص کے مطالبے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے ۔17 جون کو ملتان میں پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے شہداء کے انصاف کیلئے ہونیوالے احتجاج علماء کرام بھرپور شرکت کریں گے ،اس حوالے سے رابطہ مہم جاری ہے ۔وہ منہاج القرآن علماء کونسل کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے ۔اجلاس میں صوبائی رہنما علامہ خواجہ عاشق حسین سعیدی اورمفتی عبدالمجید فیضی نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں