ن لیگ یوتھ ونگ کاچوک کمہارانوالہ پر بجٹ کیخلاف مظاہرہ

ن لیگ یوتھ ونگ کاچوک کمہارانوالہ پر بجٹ کیخلاف مظاہرہ

حکومت آئی ایم ایف کی پیداوار ،ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کردیا،عبدالرحمن فری

ملتان ( سٹاف رپورٹر ) مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے زیراہتمام چوک کمہارانوالہ پر آئی ایم ایف کے عوام دشمن بجٹ کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اور اس موقع پرقائد میاں نواز شریف، شہباز شریف،مریم نواز زندآباد اور گونیازی گو کے نعرے لگائے گئے احتجاجی مظاہرے کی قیادت مسلم لیگ (ن) یوتھ ونگ کے ضلعی صدر عبد الرحمن فری نے کی جبکہ مظاہرے میں عثمان خان بابر،آصف رجوانہ ،منیر اختر لنگاہ، ملک عبد الرحیم، چوہدری اسلم ہمایوں، شیخ عمران ارشد، عمران انصاری، وقاص بلوچ، عقیل انصاری، طیب آرائیں،شاکر دلاور قریشی،مطیع الحسن بخاری،وقاص بلوچ،چوہدری زاہد مسعود، صدیق قریشی،رانااشتیاق علی،مسعود قریشی،رفیق کریمی،شہاب علی، شیخ عمران خان، ملک سخاوت ودیگر نے شرکت کی اس موقع پر عبد الرحمن فری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت آئی ایم ایف کی پیداوار ہے جس نے ملک وقوم کی جڑوں کو کھوکھلا کرکے رکھ دیا ہے گذشتہ تین سالوں کے دوران بائیس کروڑ غریب قوم کو ایک کروڑ نوکریاں، پچاس لاکھ گھر دینے کے دعویداروں نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا نوالہ تک چھین لیا یوتھ ونگ پارٹی کا ہر اول دستہ ہے جو قائدمیاں نواز شریف اور دیگر قائدین کی قیادت میں ملک وقوم کی ترقی و خوشحالی کے لئے اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں