ہر شخص کو صفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھنا چاہیے :محمد قاسم

 ہر شخص کو صفائی وستھرائی کا خاص  خیال رکھنا چاہیے :محمد قاسم

گورنمنٹ اقبال سیکنڈری سکول شاہ رکن عالم کالونی ملتان میں اینٹی ڈینگی ڈے کے سلسلے میں حافظ محمد قاسم ایڈیشنل ڈائریکٹرسیکنڈری ایجو کیشن نے سکول کا دورہ کیا

ملتان (خصوصی رپورٹر )اس موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی انہیں سکول کے مختلف حصوں کا وزٹ کرایااس موقع پر حافظ محمد قاسم نے کہا کہ طالبعلم اس ملک کے معمار ہیں بنیادی تعلیم کے ساتھ ساتھ صحت مند زندگی نعمت خدا وندی ہے انہوں نے کہا کہ لہٰذا انفرادی طور پر ہر شخص کو چاہئے کہ وہ سکول ہو، گھر ہوصفائی وستھرائی کا خاص خیال رکھے ا س موقع پر پرنسپل عنایت علی قریشی نے کہا کہ حکومتی احکامات اور ایس او پیز پر عمل کرنے کیلئے تمام سٹاف عملی طور پر اقداما ت کر رہا ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں