بوریوالا :کئی گھنٹے بارش سیوریج کا نظام درہم بر ہم
کئی گھنٹوں تک ہو نے والی بارش کے باعث سیوریج کا نظام درہم بر ہم ہو گیا
بورے والا ( نمائندہ دنیا)سڑکیں تالاب کا منظر پیش کر نے لگیں ، درجنوں گاڑیاں دوران سفر خراب ، بجلی غائب ہو نے سے شہریوں کو مشکلات کا سامنا رہا ۔ شہریوں کی جانب سے سیوریج سپلائی میں غیر ضروری اشیا پھینکے جا نے کے باعث ذرا سی بارش شہر بھر کے لیے اذیت کا باعث بننے لگتی ہے ۔