کوٹ ادو:خدمت آپ کی دہلیز پر پروگرام صرف کاغذوں میں

کوٹ ادو:خدمت آپ کی دہلیز پر  پروگرام صرف کاغذوں میں

خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام میں ضلع مظفرگڑھ پہلے نمبر پر

کوٹ ادو(تحصیل رپورٹر،نامہ نگار)لیکن ضلع کی سب سے بڑی تحصیل میں خدمت آپ کی دہلیز پرپروگرام صرف کاغذوں میں، شہر بھر میں عملی کام نہ ہو سکا۔،شہر سمیت ریلوے لائن پار علاقہ میں گندگی کے ڈھیر ،لاکھوں نفوس پر مشتمل گنجان آباد لائن پار علاقہ میں کئی روز سے صفائی نہ ہونے پرعلاقہ کچرا کنڈی میں تبدیل ہو گیا۔،جگہ جگہ کوڑا کرکٹ اور غلاظت کے ڈھیرسے اٹھنے والے تعفن سے وبائی امراض سمیت ڈینگی وائرس پھیلنے کا خدشہ پیداہوگیا،اسسٹنٹ کمشنر کے علاوہ چیف آفیسر کی بھی چشم پوشی ،بدبو، تعفن اور گندگی سے اہل علاقہ شدید پریشان، شہریو ں نے کمشنر اور ڈی سی مظفرگڑھ سے نوٹس لینے کا مطالبہ کردیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں