وہاڑی:تیزبارش سے نشیبی علاقے زیرآب،بلدیہ عملہ کی دوڑیں

وہاڑی:تیزبارش سے نشیبی علاقے زیرآب،بلدیہ عملہ کی دوڑیں

بارش چاول،کماد ، چارہ کی فصلوں کیلئے فائدہ مند،کپاس پرسبزتیلے کے حملہ کاخدشہ

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ دنیا‘خبر نگار )شہر اور گردونواح میں تیز ہواؤں کے ساتھ موسلا دھار بارش کا سلسلہ دن بھر جاری رہا ،بارش برسنے سے گرمی کا زور ٹوٹ گیا، موسم خوشگوار ہونے سے شہریوں کے چہرے کھل اٹھے ، نوجوانوں کی بڑی تعداد سڑکوں پر بارش سے لطف اندوز ہوتے دکھائی دی ، بارش اور تیز ہواؤں کے باعث متعدد فیڈرز ٹرپ کرگئے ،جس سے کئی علاقوں کو بجلی کی فراہمی معطل ہوگئی، تیز بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے دیہات کے ساتھ ساتھ شہری علاقے بھی جھیل کا منظر پیش کرتے رہے ، جس پر بلدیہ عملہ کی بھی دوڑیں لگی رہیں، جبکہ بارش پر کسانوں عبدالوحید، شہزاد تنویر،شکور احمد،عدنان، رضوان، زوہیب و دیگر کا کہنا تھا کہ باران رحمت چاول،کماد اور جانوروں کے چارہ کی فصلوں کیلئے آب حیات ثابت ہوگی، البتہ کھلی جگہ پر پڑی مکئی کی فصل کو نقصان کا اندیشہ ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں