دیہات میں جا کر کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا :مبین الہٰی

دیہات میں جا کر کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا :مبین الہٰی

لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کاٹارگٹ ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے :ڈی سیمنڈیوں میں ناجائز وصولیاں کر نیوالوں کوپکڑکر مقدمات درج کیے جائینگے

وہاڑی ( نمائندہ خصوصی‘ نمائندہ دنیا‘ خبر نگار ) ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے کہا ہے کہ لوگوں کو کورونا ویکسین لگانے کاٹارگٹ ترجیحی بنیادوں پر پورا کیا جا رہا ہے ، دیہات میں جا کر کورونا ویکسی نیشن کا آغاز کر دیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو ان کے گھروں کے قریب ویکسی نیشن کی سہولت فراہم کی جا سکے ۔ ہم سب کی ذمہ داری ہے کہ ہم جلد سے جلد کورونا ویکسی نیشن کروا کر اپنے آپ کو کورونا سے محفوظ بنائیں۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے اپنے آفس میں کورونا ویکسی نیشن کے حوالے سے جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا،ڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے مزید کہا کہ عوام میں زیادہ سے زیادہ آگاہی پیدا کی جائے ، اسسٹنٹ کمشنر اپنی اپنی تحصیلوں میں موبائل گاڑیوں کے ذریعے ویکسی نیشن کریں، انہوں نے مزید کہا کہ 18جون تک تمام سرکاری ملازمین کی کورونا ویکسی نیشن ہر صورت مکمل ہونی چاہئے ۔ ضلع وہاڑی میں 30جون تک ایک لاکھ 91ہزار لوگوں کی ویکسی نیشن کرنے کا ٹارگٹ مقر ر کیا گیا ہے ، اب تک ایک لاکھ 36ہزار 279افراد کی ویکسی نیشن کی جا چکی ہے ۔علاوہ ازیںڈپٹی کمشنر مبین الہٰی نے کہا ہے کہ ضلع بھر سے فوری طور پر غیر قانونی مویشی منڈیوں کا خاتمہ کیا جائے گا اور ایسے پرائیو یٹ افراد جو مو یشی منڈیوں میں ناجائز طور پر وصولیاں کر رہے ہیں، ان کے خلاف فوری طور پر مقدمات کا اندراج کر کے گرفتار کیا جائے گا، مویشی منڈیوں میں کسی بھی قسم کا بھتہ مافیا برداشت نہیں ہو گا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں