خدمت آپکی دہلیز پرپروگرام،سرکاری عمارتوں کی صفائی ستھرائی جاری

خدمت آپکی دہلیز پرپروگرام،سرکاری عمارتوں کی صفائی ستھرائی جاری

ضلع کچہری کی صفائی ،کمشنر،ڈی سی آفس،ضلعی انتظامیہ اور ججز دفاترکی صفائی کا کام مکمل

ملتان(کورٹ رپورٹر) ‘‘خدمت آپکی دہلیز پر’’ پروگرام کے تحت سرکاری اداروں کی بلڈنگ کی صفائی ستھرائی کا کام جاری ہے ۔ویسٹ مینجمنٹ کمپنی کی طرف سے ضلع کچہری کی مثالی صفائی کر دی گئی ہے اور کمشنر آفس،ڈی سی آفس،ضلعی انتظامیہ اور ججزکے دفاترکی صفائی کا کام مکمل کرلیاگیا ہے ۔میٹرو پولیٹن کارپوریشن،تحصیل کونسلر اور ضلعی ہیڈکوارڑر میں واقع صوبائی حکومت کے دفاتر کے علاوہ شجاع آباد اور جلالپور پیر والا میں بھی محکمہ لائیو سٹاک اور دیگر سرکاری عمارتوں کو وائٹ واش کرنے کا کام جاری ہے ۔دوسری طرف ڈپٹی کمشنر علی شہزاد نے سکولوں اور مراکز صحت میں صفائی پروگرام پر100 فیصد عمل کرنے کی ہدایت کی ہے ۔اعداد وشمار کے مطابق گزشتہ24گھنٹوں کے دوران ضلع میں دفاتر کی صفائی بارے 2676 سرگرمیاں ڈیش بورڈ پر اپ لوڈ کی گئیں۔ملتان سٹی میں273، صدر 966، شجاع آباد89 اور جلالپور پیروالا میں628 سرگرمیاں سر انجام دی گئیں جبکہ ملتان سٹی میں 10،صدر5،شجاع آباد4 اور جلالپور پیروالا میں 2 عوامی شکایات موصول ہوئیں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں