ایس اوپیز کی خلاف ورزی پر مقدمات درج
ملتان کینٹ پولیس نے کورونا ایس اوپیز کی خلاف ورزی کرنے کے الزام میں سات افراد کے خلاف مقدمات درج کرلئے
ملتان(کرائم رپورٹر)پولیس نے دوران گشت بانومارکیٹ،عزیزبھٹی شہید روڑ پر مختلف دکانوں کو چیک کیا ۔گیا جہاں پر موجود افراد کے منہ پر ماسک تھا نہ ہی سینی ٹائزر رکھاہواتھا جبکہ دکانوں پر عوام کا رش لگاہواتھا ۔پولیس نے اکبر،ناصر،عدنان ،سمیر،محمد ناصر،سلمان اورمحسن کیخلاف مقدمات درج کرلئے ہیں۔