لڑکی سے چھیڑچھاڑ کی ویڈیو وائرل پولیس نے ملزم کو دھرلیا ،مقدمہ درج

لڑکی سے چھیڑچھاڑ کی ویڈیو وائرل  پولیس نے ملزم کو دھرلیا ،مقدمہ درج

پولیس نے تھانہ قطب پورکے علاقے میں لڑکی سے چھیڑ چھاڑکرنے کی ویڈیو وائر ل ہونے کے بعد لڑکے کو گرفتارکرکے کارروائی کا آغاز کردیا ہے

ملتان(کرائم رپورٹر)تفصیلات کے مطابق گزشتہ رات چاہ جموں والہ کے قریب نوجوان لڑکی کو نامعلوم موٹرسائیکل سوار ملزم پیچھاکرتاہوچھیڑ چھار کررہاتھااور نازیباحرکات کرتے ہوئے فرار ہوگیا ،لڑکی نے قریبی گھر میں داخل ہوکر اپنی جان بچائی تھی ۔پولیس نے وڈیووائرل ہونے کے بعد فوری طور پر کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو گرفتار کیاجس کی شناخت محمد علی خان کے نام سے ہوئی،پولیس نے گرفتار ملزم کے خلاف مقدمہ درج کرکے کارروائی شروع کردی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں