نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا وائرس کے 2مریض چل بسے

نشتر ہسپتال ملتان میں کورونا وائرس کے 2مریض چل بسے

نائمہ اور فیض الٰہی حالق حقیقی سے جاملے ،اموات کی مجموعی تعداد864 ہوگئی

ملتان(نیوز رپورٹر)نشتر ہسپتال ملتان میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس میں مبتلا 2مریض جاں بحق ہوگئے ، اموات کی مجموعی تعداد 864 ہو گئی۔فوکل پرسن نشتر ہسپتال ڈاکٹر عرفان ارشد نے بتایا کہ نشتر ہسپتال کے آئی سو لیشن وارڈز میں گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوران کورونا میں مبتلا خانیوال کی 50 سالہ نائمہ بی بی اور ملتان کے 50 سالہ فیض الٰہی نے دم توڑ دیا،یکم اپریل 2020 سے 20 جولائی 2021 کے درمیان کورونا کے باعث ہونے والی اموات کی مجموعی تعداد 864 ہے جبکہ نشتر ہسپتال میں زیر علاج کورونا کہ مریضوں کی تعداد 21ہو گئی ہے جن میں سے 17 مریضوں کا تعلق ملتان سے ہے ۔مختص وینٹی لیٹرز کی تعداد میں کمی کر دی گئی ہے اب مختص 32 وینٹی لیٹرز میں سے 12 خالی ہیں ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں