ملتان میں جنر ل ہولڈ اپ نافذ،5ملزم گرفتار ،مقدمات درج

ملتان میں جنر ل ہولڈ اپ نافذ،5ملزم گرفتار ،مقدمات درج

3ملزموں سے چرس،2سے شراب برآمد ،کاغذات مکمل نہ ہونے پر41گاڑیاں بند

ملتان(کرائم رپورٹر)سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پر جرائم پیشہ عناصر کی نقل و حرکت کو روکنے اور کرائم کنٹرول کرنے کیلئے ملتان میں جنرل ہولڈ اپ نافذ کیا گیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان شائستہ ندیم کی زیر نگرانی تمام ڈویژنل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز اور دیگر افسرو ں نے جنرل ہولڈ اپ میں حصہ لیا۔ ایس ایس پی آپریشنز ملتان نے جنرل ہولڈ اپ کے دوران شہر کے مختلف مقامات کا وزٹ کیا ڈیوٹی چیک کی اور پولیس افسروں کو بریف کیا۔جنرل ہولڈ کے دوران شہر کے مختلف اہم مقامات کی ناکہ بندی کی گئی اور سنیپ چیکنگ کی گئی۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران 5 ملزموں کو گرفتار کر کے مقدمات درج کئے گئے ۔جنرل ہولڈ کے دوران میں 3 ملزموں سے ساڑھے 3 کلو گرام چرس اور 2شراب فروشوں کو گرفتار کر کے شراب برآمد کی گئی۔جنرل ہولڈ اپ کے دوران سینکڑوں گاڑیوں کو چیک کیا گیا جس میں 41 گاڑیوں کو کاغذات مکمل نہ ہونے پر تھانوں میں بند کیا گیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں