سیوریج کی بندش، گلی کوچوں میں گندگی ، عید کا مزہ خراب

 سیوریج کی بندش، گلی کوچوں  میں گندگی ، عید کا مزہ خراب

عید کے مو قع پر شہر کے مختلف محلہ جات میں سیوریج کی بندش کے باعث گلی کوچوں میں گندگی کی موجودگی سے عید کا مزہ خراب ہوگیاہے

احمدپورشرقیہ+ڈیر ہ نواب صاحب (نامہ نگاران)محلہ اسلام پو ر ہ میں جگہ جگہ گنداپانی کھڑا ہے اور گلی کوچے میں گندے پانی کے جوہڑ لگے ہوئے ہیں، جہاں سے بدبو اور تعفن اُٹھ رہاہے ۔ شہریوں نے بتا یا کہ عیدالاضحیٰ کے مو قع پر شہر میں صفائی کی صور تحال درست نہ ہونے کی وجہ سے شہریوں کو سخت مشکلات کاسامنا ہے ،انہوں نے اعلیٰ حکام ا صلاح احوال کا مطالبہ کیاہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں