لادی گینگ سرغنہ کی ہلاکت،پولیس کوخراج تحسین:وکلا،تاجر،علما

لادی گینگ سرغنہ کی ہلاکت،پولیس  کوخراج تحسین:وکلا،تاجر،علما

تاجروں، وکلاء اور علمائے کرام نے پولیس مقابلے میں لادی گینگ کے سرغنہ خدا بخش خدی اور اس کے ساتھی اسماعیل بلچھانی کی ہلاکت کو آر پی ا وفیصل رانا کی طرف سے جنوبی پنجاب کے عوام کے لئے عید الاضحیٰ کا تحفہ قرار دے دیا

ڈیرہ غازی خان( نمائندہ خصوصی )لادی گینگ کے خلاف مجاہدانہ کردار ادا کر کے فیصل رانا نے ثابت کر دیا کہ وہ پروفیشنل ہونے کے ساتھ ساتھ مجاہد بھی ہیں،ان خیالات کا اظہار ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ڈی جی خان کے صدر عظمت اسلام،جنرل سیکرٹری اعجاز کلاچی،مرکزی انجمن تاجران کے ضلعی صدر شیخ محمد نقیب،سٹی صدر سردار عالم جان لغاری نے خراج تحسین پیش کیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں