ڈکیتی کی جھوٹی کال ،ملزم کوپکڑنے جانیوالی پولیس ٹیم پرحملہ

ڈکیتی کی جھوٹی کال ،ملزم کوپکڑنے جانیوالی پولیس ٹیم پرحملہ

اہلکاروں کی وردیاں پھاڑدیں،مبینہ تشددکیا،6عورتیں گرفتار،مقدمہ درج

سکندرآباد(نامہ نگار)ڈکیتی کی جھوٹی کال کرنے والے کو گرفتار کرنے پر عورتوں اورمرد ملزموں نے پولیس ٹیم پر حملہ کرکے اے ایس آئی سمیت اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور مبینہ تشدد کانشانہ بنایا ،ایلیٹ اور پولیس کی مزید نفری نے پہنچ کر پولیس پر حملہ کرنیوالی 6عورتوں کوگرفتارکرکے مقدمہ درج کرلیا۔ گزشتہ روز موضع مرالی واہن کے رہائشی ناصر نے 15پر کال کی کہ ہمارے گھر دس سے پندرہ افراد نے ڈکیتی کی ہے اطلاع پر تھانہ سٹی کے اے ایس آئی محمدکاشف موقع پر پہنچا تو وہاں پر ڈکیتی کا کوئی واقعہ نہیں تھا بلکہ دونوں پارٹیوں کے درمیان کوئی لین دین کا تنازع تھا ،پولیس نے ملزم کو جھوٹی کال پر گرفتار کرنے کی کوشش کی تو موقع پر موجود درجنوں مردو ں اوعورتوں نے پولیس پر حملہ کردیا اور اے ایس آئی کاشف سمیت اہلکاروں کی وردیاں پھاڑ دیں اور ان کو مبینہ تشدد کانشانہ بھی بنایا ،اے ایس آئی کاشف کی کال پر ایلیٹ سمیت پولیس کی مزید نفری نے پولیس پر حملہ کرنیوالی 6خواتین کو گرفتارکرکے ان کو ویمن جیل ملتان منتقل کردیا اور پولیس پر حملہ کرنے والوں خلاف تھانہ سٹی میں مقدمہ درج کرلیا۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں