پولیس کا گرینڈآپریشن،اشتہاریوں سمیت 66ملزم گرفتار

پولیس کا گرینڈآپریشن،اشتہاریوں سمیت 66ملزم گرفتار

بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمد،ملزموں کے خلاف مقدمات درج

بہاول پور(نامہ نگار) آئی جی پنجاب کے حکم پر گزشتہ رات پولیس کا جنرل ہولڈ اپ، پولیس نے سماج دشمن عناصر کے خلاف گرینڈ آپریشن کرتے ہوئے اشتہاریوں سمیت 66ملزموں گرفتارکرکے بھاری مقدار میں اسلحہ اورمنشیات برآمدکرلی۔ پولیس نے گزشتہ رات 11 بجے سے رات 02 بجے تک ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز، ڈسٹرکٹ پولیس، ایلیٹ فورس اور دیگر یونٹس نے اہم مقامات پر ناکہ بندی کی، بہاول پور پولیس نے دوران جنرل ہولڈ اپ26 اشتہاریوں کے علاوہ 08 عدالتی مفروران اور 05 ٹارگٹ آفینڈرز کو گرفتار کیا ، غیر قانونی اسلحہ کے 15 ملزموں کو پکڑکر14پستول 30 بور اور بندوق 12 بور کے علاوہ درجنوں کی تعداد میں گولیاں برآمد کرلیں، شراب فروشی کے 10 ملزموں کو گرفتار کرکے 428 لٹر شراب،02 چالو بھٹیاں ،جبکہ منشیات کے 02 ملزموں کو گرفتار کرکے 1420 گرام چرس اور 13 گرام آئس برآمد کرلی، متعلقہ پولیس نے ملزموں کے خلاف مقدمات درج کرلیے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں