مضر صحت دودھ فروخت ،فوڈ اتھارٹی کارروائی سے گریزاں

مضر صحت دودھ فروخت ،فوڈ اتھارٹی کارروائی سے گریزاں

کیمیکل اور پاؤڈر سے بنا دودھ پی کر شہری پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں

خان گڑھ(نامہ نگار)خان گڑھ شہر میں مضر صحت دودھ کی فروخت دھڑلے سے جاری ۔ پنجاب فوڈ اتھارٹی کارروائی کرنے سے گریزاں ہے ۔تفصیل کے مطابق خان گڑھ شہر میں کیمیکل سے تیار شدہ دودھ کی فروخت عروج پر ہے ، اندرون شہر اور سٹیڈیم چوک پر واقع دکانوں کے باہر دودھ کے بڑے بڑے اسٹال لگے ہوئے ہیں جن پر روزانہ منوں کے حساب سے مضر صحت دودھ فروخت ہورہا ہے ۔ کیمیکل اور پاؤڈر سے بنا دودھ کو پی کر شہری متعدد پیٹ کے امراض میں مبتلا ہو رہے ہیں ۔ پاؤڈر اور کیمیکل سے تیار شدہ دودھ بچوں کی صحت پر کافی اثر انداز ہورہا ہے اور بچے مضر صحت دودھ پر کر مختلف بیماریوں میں مبتلا ہورہے ہیں ۔ متعدد بار پنجاب فوڈ اتھارٹی کو آگاہ کرنے کے باوجود کوئی تسلی بخش کارروائی عمل میں نہیں لائی گئی ۔شہریوں نے ایک بار پھر پنجاب فوڈ اتھارٹی سے مطالبہ کیا ہے کہ خان گڑھ شہر میں زہر آلود اور مضر صحت دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے اور انسانی صحت سے کھیلنے والوں کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں