عیدالاضحی ،مختلف شہروں سے پر دیسی گھروں کو لوٹ گئے

عیدالاضحی ،مختلف شہروں سے پر دیسی گھروں کو لوٹ گئے

اپنے عزیزو اقارب میں عید منا کر بہت اچھا لگتا ہے :واپس لوٹنے والوں کی گفتگو

چولستان(نامہ نگار)عیدالاضحی کی آمد ،مختلف شہروں سے پر دیسی گھروں کو لوٹ گئے ،شہروں میں خواہ کتنی سہولتیں میسر ہوں ،عید کے موقع پر اپنوں کی یاد بے قرار کر دیتی ہے ،کراچی سے واپس لوٹنے والے محمد شہزاد مغل نے بتایا کہ 10سال سے کراچی میں مقیم ہیں ،اور وہاں وسیع حلقہ احباب ہے مگر جب عید کا تہوار آتا ہے تو اپنا گاؤں اور شہر بہت یاد آتا ہے اور جی چاہتا ہے کہ اپنے ماں باپ اور بہن بھا ئیوں میں جا کر قربانی کریں ، نجمہ اور محمد عظیم نے بتایا کہ عید آتی ہے تو اپنے بہن بھائی اور والدین کی یاد بہت ستاتی ہے اور جی چاہتا ہے کہ ان کے پاس اڑ کر پہنچ جائیں ، اپنے عزیزو اقارب میں عید منا کر بہت اچھا لگتا ہے ،حالانکہ عید کے موقع پر ہمیں دوگنا کرایہ ادا کر کے آنا پڑتاہے ، لاہور سے آنے والے شہزاد اطہر ،عبید اﷲ جاوید اور محمد عر فان نے بتایا کہ پردیس میں روزی کمانا مجبوری ہے ،عید پر ماں کے ہاتھوں کے پکا ئے ہوئے قربانی کے لذیذگوشت کی خو شبو اور بہن بھا ئیوں کا پیار اپنے آبائی گاؤں کی طرف کھینچنے لگتاہے ،اشرف اور عظمیٰ نے کہا کہ کراچی سے آئے ہیں ،اور کرائے بھی دوگنا دیکر آئے ہیں مگر کیا کریں ،پردیس میں عید مزہ ہی نہیں دیتی ،عید کے قریب آتے ہی اپنا گاؤں شہر اور اپنا ما حول بہت یاد آنے لگتا ہے ،70سالہ عبد ا لرحیم نے کہا کہ 40 سالوں سے لاہور میں ایک فیکٹری میں محنت مزدوری کررہا ہوں ،حا لانکہ اتنی مدت گزارنے کی وجہ سے لاہور بھی اب اپناہی شہر لگتا ہے ،مگر عید کا تہوار آتے ہی اپنے علاقے کی مٹی کی خوشبواپنی طرف کھینچنے لگتی ہے ۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں