عید الاضحی پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا :آصف رشید

عید الاضحی پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا :آصف رشید

7تھانوں کے ایس ایچ او ز عید کے اجتماعات کے مو قع پر خود گشت کرینگے

احمدپورشرقیہ+ڈیر ہ نواب صاحب (نامہ نگاران) ڈی ایس پی چودھری آصف رشید نے کہا ہے کہ عید الاضحیٰ کے موقع پر سکیورٹی پلان ترتیب دے دیا گیا۔ عید گاہوں پر پولیس کی ڈیوٹیاں لگا دی گئی ہیں اور انہیں ہدایت کی گئی ہے کہ وہ علی الصبح عید گاہوں میں پہنچ کرنماز عید کی ادائیگی کے بعد تک وہیں موجود رہیں اور مشکوک افراد پر نظر رکھیں ۔ انہوں نے کہا سرکل کے 7 تھانوں کے ایس ایچ او ز اپنے علاقوں میں عید کے اجتماعات کے مو قع پر خود گشت کریں گے ۔ جبکہ اس سارے عمل کی نگرانی میں خود کروں گا۔ انہوں نے کہا اس سلسلہ میں ڈی ایس پی آفس میں خصوصی کنٹرول روم قائم کردیاگیاہے ۔ تاہم انہوں نے کہا کہ عوام سے بھی اپیل ہے کہ وہ پولیس کے اہلکاروں سے بھر پور تعاون کریں اور اگر کسی مشکوک شخص کو دیکھیں تو اس کی فوری اطلاع پولیس کو کریں۔

Advertisement
روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں